ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بیٹے کے زمین تنازع کی آنچ میں آئی پی ایس کا ہوا تبادلہ

بیٹے کے زمین تنازع کی آنچ میں آئی پی ایس کا ہوا تبادلہ

Sat, 11 Jun 2016 12:29:30  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،10جون؍(آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر حکومت نے ایک آئی پی ایس کا ہنگامی طورپر تبادلہ کر دیا ہے۔ممبئی پولیس کے جوائنٹ سی پی دھننجے کملاکر کو جمعرات شام فوری طور پر ان کی ذمہ داری سے آزاد کیا گیا،وہ ممبئی پولیس کے مالی گھوٹالے کی جانچ کرنے والی شاخ کے سربراہ تھے۔کملاکر کے بیٹے کا نام اسی دن مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( ایم آئی ڈی سی)کی سرکاری زمین پر قبضہ کے تنازعہ میں آیا تھا۔جمعرات کو سامنے آئے زمین گھوٹالے میں پایا گیا کہ آئی پی ایس دھننجے کملاکر کے بیٹے روہت کملاکرپرپونے کی، راجگاؤں ایم آئی ڈی سی میں 7ایکٹر 64 سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔الزام یہ بھی تھا کہ اندازا 205کروڑ روپے کی اس زمین کو روہت نے بہت ہی معمولی قیمت پر خریدا لیکن اس سودے کے لئے رقم کہاں سے جٹائی اس کا واضح انکشاف نہیں کیا،جس سے سیاسی حلقوں میں یہ سوال اٹھا کہ بیٹے کے اتنے اہم فیصلے کی اطلاع والد کو نہ ہوایساکیسے ہو سکتا ہے؟۔معاملہ اس وقت اور شدید ہوا جب این ڈی ٹی وی انڈیا سے خصوصی بات چیت میں ریاست کے وزیر سبھاش دیسائی نے کہا کہ متنازعہ زمین ایم آئی ڈی سی کی ہی ہے اور غلط طور طریقوں کو اپناکرایم آئی ڈی سی کو گمراہ کرکے اس پر قبضہ کی کوشش روہت کملاکر اور دوسرے لوگوں نے کی۔حکومت اس دھوکے کے خلاف کورٹ میں جنگ لڑتے ہوئے یہ مطالبہ کرتی رہی ہے کہ متنازعہ زمین کے سودے کو منسوخ کیا جائے۔اس معاملے میں 4جون 2016پونے ایس پی آفس میں ایف آئی آرہوئی ہے،جبکہ روہت کملاکر اور دیگر کی سرکاری زمین خریدی کوشش کورٹ نے مسترد کردی ہے،جس کے بعد غیر قانونی طریقے سے ایم آئی ڈی سی کی زمین خریدنے معاملے کی تفتیش کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ قصورواروں پرکارروائی ہو سکے۔ایسے میں سرکاری محکمہ نے ایک حکم جاری کرکے کہہ دیا کہ آئی پی ایس دھننجے کملاکر کو موجودہ ذمہ داری سے فوری طور پر آزاد کیا جائے،وہ اب کوسٹل سیکورٹی اور خصوصی سیکورٹی کے خصوصی ڈائریکٹر جنرل ہوں گے۔کملاکر کی جگہ پروین سالکھے لیں گے۔دونوں افسران کو اپنے نئے عہدوں کا ذمہ فوری طور پر قبول کرکے رپورٹ دینے کو کہا گیا ہے۔


Share: